Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر آپ بھی افطار میں تربوز زیادہ کھاتے ہیں تو ایک بار یہ ضرور پڑھ لیں

تربوز ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے اور گرمیوں کے موسم میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔ تربوز میں جہاں بے پناہ خصوصیات موجود ہیں وہیں اس کے کچھ مضر اثرات بھی وجود رکھتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ غذا میں ضرورت سے زیادہ تربوز کا استعمال کیا نقصان پہنچا سکتا ہے۔

قلبی ںظام

تربوز میں پوٹاشیئم کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔ پوٹاشیئم کی مقدار اگر ضرورت سے زیادہ ہو تو قلبی نظام کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے نتیجے میں مدھم نبض، بے ربط دھڑکن اور دل کے دورے جیسے مسائل سامنے آسکتے ہیں۔

ذیابیطس

تربوز قدرتی شوگر کا سرچشمہ ہوتا ہے۔ غذا میں تربوز کا ضرورت سے زیادہ استعمال خون میں شوگر کی مقدار بڑھا کر انسان کو ذیابیطس کا شکار کر سکتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو تربوز کھانے میں احتیاط کرنی چاہیئے۔

بلڈ پریشر

بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر میں تربوز کھانے کے لئے تجویز کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر یہی تربوز ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ بلڈ پریشر گرا سکتا ہے۔ اگر آپ لو بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو تربوز سے پرہیز کریں۔

ایلرجی

تزبوز کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے جلد پر مضر اثرات ظاہر ہوسکتے ہیں۔ ان اثرات میں ریش اور چہرے پر سوجن شامل ہے۔

جیسٹیشنل ذیابیطس

حمل کے دوران بھی تربوز کھانے میں احتیاط برتنی چاہیے۔ تربوز میں موجود شوگر کی زیادتی حاملہ عورتوں کے خون میں شوگر کی مقدار بڑھا دیتی ہے اور حمل میں پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

تھکن

غذا میں تربوز کا زیادہ استعمال جسم میں پانی کی مقدار بڑھا دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جسمانی تھکن اور کمزوری محسوس ہونے کا امکان ہے۔

بانجھ پن

تربوز کا ضرورت سے زیادہ استعمال مردوں میں بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے۔

لوز موشن

تربوز میں موجود ساربیٹول ایک ایسا کیمیکل ہے جو پیٹ میں ایسڈ کی مقدار بڑھا دیتا ہے۔ یہ ایسڈ ہاضمہ خراب کرنے کا ذمہ دار بنتا ہے۔